Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ضلع مستونگ کو مکمل طور پر پولیس علاقہ قرار دینے کا فیصلہ

کوئٹہ: ضلع مستونگ کو مکمل طور پر پولیس علاقہ قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مستونگ کو مکمل پولیس علاقہ قرار دینے کا فیصلہ 5 ستمبر کو وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا ہے۔

کوئٹہ سے متصل ہونے کے باعث اہم ضلع ہونے کے باعث مستونگ کو مکمل پولیس علاقہ قرار دیا گیا ہے۔

شہری علاقوں کے علاوہ مستونگ کے دیہی علاقے لیویز فورس کے کنٹرول میں تھے، پولیس کی جانب سے مستونگ کو مکمل طور پولیس علاقہ قرار دینے کے لیے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لیویز فورس کے تمام اسٹیشنوں کو پولیس اسٹیشن قرار دیا جائے، لیویز فورس کا 70 فیصد کمانڈ ایس پی پولیس مستونگ کے حوالے کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version