Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نواز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

 مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات اندرونی کہانی بول سامنے لے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف سے ملاقات بلاول بھٹو زرداری کی درخواست پر ہوئی، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں چھبیسویں آئینی ترمیم بھی زیر بحث آئی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیاسی اتفاق رائے سے آئینی ترمیم منظور کی جائے، آئینی ترمیم کی منظوری میں مولانا فضل الرحمن کو ساتھ کے کر چلا جائے، جن نقاط پر اتفاق ہوتا ہے ان کو ترجیح دی جائے۔

دونوں رہنماؤں میں اتفاق ہوا کہ میثاق جمہوریت پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version