تحریک انصاف نے 15 اکتوبر کو ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے دی ہے جو ایک انتہائی قابل مذمت عمل ہے۔
پاکستان میں ایک طویل عرصے بعد بہت اہم انٹرنیشنل اجلاس ہو رہا ہے جس میں ایک درجن سے زیادہ ممالک کے صدور اور وزرائے اعظم شریک ہو رہے ہیں۔
اس کے علاوہ تقریبا 900 وفود اسلام آباد میں موجود ہوں گے۔ علاوہ ازیں تقریبا 200 انٹرنیشنل میڈیا ارکان بشمول بھارتی میڈیا موجود ہوں گے۔
ایسے نازک مرحلے پر اسلام آباد پر ایک اور چڑھائی نا صرف ناقابل قبول ہے بلکہ انتہائی قابل مذمت بھی ہے۔
اس اعلان سے ظاہر ہوتا ہے کہ تحریک انصاف یا تو کسی کے اشارے پر عمل کر رہی ہے یا کھلم کھلا ملکی مفاد کے خلاف کام کر رہی ہے۔
تحریک انصاف کا ایجنڈا کیا ہے؟
