بانی پی ٹی آئی کی صحت کے لیے فکر مند امریکی کانگریس کے رکن ٹام سوازی کے حوالے سے تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
امریکی کانگریس کے رکن ٹام سوازی نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے وزیر خارجہ بلنکن کو خط لکھ کر اظہار تشویش کیا ہے۔
ٹام سوازی نے اپنے خط میں لکھا کہ ہمیں اپنے حلقہ انتخاب کے ووٹرز اور پاکستانی اوورسیز کمیونیٹی کو بانی پی ٹی ائی کی صحت سے آگاہ کرنا ہے۔
صیہونیت کے پیروکار ٹام سوازی نیویارک کے صیہونی اکثریت والے علاقے سے ڈیموکریٹک پارٹی کے ٹکٹ پر رکن کانگریس منتخب ہوئے ہیں۔
ٹام سوازی اپنی صیہونی نوازی اور امریکی یہودی کمیونیٹی کے بڑے ہمدرد کی حیثیت سے مشہور ہیں، امریکہ کی طاقتور صیہونی لابی نے ستمبر 2024 میں ٹام سوازی کو کانگریس کے پاکستان کاکس کا چیئرمین بنوایا۔
ٹام سوازی کا اگلے ماہ نومبر میں پاکستان کا دورہ متوقع ہے جب کہ اس موقع پر وہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی کوشش بھی کریں گے۔
ٹام سوازی بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ اور سابق سالے زیک گولڈ اسمتھ کے قریبی دوست ہیں۔
ٹام سوازی فلسطینیوں کے سخت دشمن، اسرائیل کے دورے کے دوران اکثر دیوار گریہ پر بھی دیکھے جاتے ہیں، ٹام سوازی غزہ پر اسرائیلی حملے کے سرگرم سپورٹرز میں شامل ہیں۔
ٹام سوازی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی حمایت کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، یہ ہمارے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ صیہونی ریاست کے کٹر حامی کی طرف سے بانی پی ٹی آئی کی زندگی اور سیاست کے حوالے سے اتنی فکرمندی بلاوجہ نہیں۔
