Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت گزشتہ شب ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی کابینہ کو مولانا فضل الرحمان سے ہونے والی ملاقاتوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، تاہم وفاقی حکومت کی جانب سے اتفاق رائے کے لئے آخری موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کی رضامندی کی صورت میں متفقہ مسودے کی منظوری دی جائے گی، اتفاق رائے نہ ہونے کی صورت میں حکومت اپنا مسودہ منظور کروائے گی۔

وفاقی کابینہ کو بریفنگ دی گئی کہ مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی کے ساتھ نہ دینے کی صورت میں بھی نمبر پورے ہیں، ضرورت پڑنے پر حکومت اضافی ووٹ ظاہر کرے گی۔

ذرائع کے مطابق آئینی ترامیم کی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں مسودے کی منظوری کو آج بروز اتوار کی دوپہر تک کے لئے مؤخر کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version