اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا کردار تاریخ یاد رکھے گی۔
چیئرمین بلاول بھٹو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو 26 آئینی ترامیم دن مبارک ہو، پاکستان کی سیاسی جماعتیں آج ذمہ داری ادا کرنے جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی آئین سازی کا عمل ہم سب کی اہم ذمہ داری ہے، اس ترمیم میں کوئی متنازع پوائنٹ نہیں بچا ہے۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے آج بھی ٹیلیفون پر رابطہ کیا، ان کا جتنا شکریہ ادا کروں وہ ناکافی ہے، مولانا فضل الرحمان کا کردار تاریخ یاد رکھے گی۔
انکا کہنا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ صاحب نے خود میرٹ کی بات کی ہے، ایک جج نے وہ انصاف دیا جو کوئی کبھی نہیں دے سکا، اس جج نے مشرف کو سزا دی، فیض آباد دھرنے کا فیصلہ دیا۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ میری اور مولانا کی پریس کانفرنس کے بعد جو پی ٹی آئی کا ردعمل آیا وہ افسوسناک ہے، پی ٹی آئی ساتھ ہو یا نہ ہو،آج ہر حال میں یہ کام پورا ہونے جارہا ہے۔
