Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آج پاکستانی عوام کے لیے تاریخی دن ہے، وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ آج پاکستانی عوام کے لیے تاریخی دن ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پارلیمان کی بالادستی کےحوالے سے تاریخی دن ہے، پارلیمان کی بالادستی کیلئے آئین واضح ہے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ فوری انصاف کی فراہمی چارٹرآف ڈیموکریسی میں طے ہوا تھا، تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت جمہوری عمل کاحسن ہے، مشاورت کے عمل میں کسی سیاسی جماعت کو باہر نہیں رکھاگیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئینی ترامیم پر طویل مشاورت جاری رہی، آئینی ترامیم کے حوالے سےکسی قسم کی عجلت کامظاہرہ نہیں کیاگیا، آئینی پیکیج انصاف کی فوری فراہمی کے حوالے سے اہم قدم ہے، جبکہ آئینی ترمیم کیلئےطویل مشاورت کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version