Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

26 ویں ترمیم میں جے یو آئی کے مطالبات کی کامیابی؛ فضل الرحمن نے پارلیمانی پارٹی کو عشائیہ پر بلالیا

چھبیسیویں آئینی ترمیم میں جے یو آئی کے مطالبات کی کامیابی پر سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے آج پارلیمانی پارٹی کو عشائیہ پر بلالیا۔

مولانا فضل الرحمن کی طرف سے سینیٹر کامران مرتضیٰ کے اعزاز میں عشائیہ خصوصی طور پر دیا ہے۔

سینیٹر کامران مرتضی نے چھبیسیویں آئینی ترمیم میں سے ملٹری کورٹس نکلوانے اور سود کے خاتمے سمیت اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر قانون سازی میں اہم ترین کردار ادا کیا تھا۔

جے یو آئی کے آٹھ ارکان قومی اسمبلی اور پانچ سینیٹرز عشائیہ میں شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 26 ویں آئینی ترمیم پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے دستخط کر دیے

متعلقہ خبریں

Exit mobile version