Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گورنر سندھ نے فزیکل میڈیسن اینڈ ریہیبلیٹیشن ترمیمی بل 2024 پر دستخط کردیے

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے فزیکل میڈیسن اینڈ ریہیبلیٹیشن ترمیمی بل 2024 پر دستخط کردیے ہیں۔

ترمیمی بل کے تحت ادارے کا انتظامی کنٹرول محکمہ صحت سے ڈپارٹمنٹ آف امپاورمنٹ آف پرسنز ود ڈس ایبلیٹیز کو منتقل کردیا گیا ہے۔

کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اور اہم پیش رفت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فزیکل میڈیسن اینڈ ریہیبلیٹیشن ادارہ اب معذور افراد کی بہتر خدمت کے لیے نئے انتظامی ڈھانچے کے تحت کام کرے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version