Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ترمیم کے بعد واضح ہو گیا یہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیلئے نہیں ہے، مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ترمیم کے بعد واضح ہو گیا یہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیلئے نہیں ہے۔

 میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم منظور ہونے کے بعد تمام مفروضے دم توڑ گئے، پڑھنے کے بجائے الزام تراشیوں پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے، آئینی ترامیم پر الزام لگا کہ اتفاق رائے نہیں کیا جا رہا۔

انہوں نے کہا کہ الزام لگایا گیا کہ ذاتی شخصیت کیلئے آئینی ترامیم کی جا رہی ہیں، پی پی قیادت کہتی رہی کہ سیاسی ڈائیلاگ میں جج صاحبان کو دور رکھنا چاہیے، ہم پر جو الزامات لگائے جاتے ہیں ہم اس کے عادی ہو گئے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کہا ریاستی معاملات چلانا عوام کا کام ہے، عوام اپنے منتخب نمائندوں کے ذریعے ریاستی معاملات چلاتی ہے، آئینی ترمیم یقینی بناتی ہے کہ اختیارات کا استعمال عوام کے نمائندے کریں، ترمیم کے بعد واضح ہو گیا یہ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیلئے نہیں ہے۔

میئر کراچی نے کہا کہ ترمیم ایک مضبوط آئینی جمہوریت کو پروان چڑھانے کیلئے کی گئی، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اپنی مدت پوری ہونے پر چلے جائیں گے، آئینی ترمیم میں ڈالے گئے اصول سپریم کورٹ کے اپنے اصولوں کے مطابق ہیں، اس اصول کو پارلیمان نے سپریم کورٹ سے ہی اٹھایا اور آئین میں شامل کیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version