Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بیگم نصرت بھٹو خواتین کے لئے جمہوری جدوجہد کی روشن مثال ہیں، سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بیگم نصرت بھٹو دنیا بھر کی خواتین کے لئے جمہوری جدوجہد کی روشن مثال ہیں۔

میر سرفراز بگٹی نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی 13 ویں برسی پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مادر جمہوریت محترمہ نصرت بھٹو کی لازوال جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی تاریخ بیگم نصرت بھٹو کے بغیر ادھوری ہے، بیگم نصرت بھٹو نے عوام کے حقوق اور جمہوریت کے لئے ایک طویل اور صبر آزما جدوجہد کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بیگم نصرت بھٹو دنیا بھر کی خواتین کے لئے جمہوری جدوجہد کی روشن مثال ہیں، مادر جمہوریت کی عظیم قربانیاں اور مضبوط نظریات مشعل راہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بیگم نصرت بھٹو نے جیالوں کے ساتھ ہمیشہ اپنے بچوں کی طرح برتاؤ کیا، میئر کراچی

متعلقہ خبریں

Exit mobile version