وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کو سہولیات دینا ہماری ذمہ داری ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے نشترہال میں پولیو کی تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باقی صوبوں کی نسبت ہمارے صوبے میں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر پولیو مہم مشکل ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سال پولیو مہم کے دوران 13 پولیس اہلکار شہید ہوئے، پولیو کے بعض جس گھر کا بچہ معذور ہوجاتا ہے اس گھر کے حالات مشکل ہوجاتے ہیں، ہمارا عزم ہے کہ اس پولیو بیماری کو جلد ختم کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام کو سہولیات دینا ہماری ذمہ داری ہے، کہیں علاقوں میں سہولیات نہ ہونے کے باعث لوگ پولیو مہم کو مشروط کر دیتے ہیں، ایسے لوگ شرائط عائد کرنے کی بجائے اپنے بچوں کو پولیو ویکسین پلائیں۔
علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ پولیو مہم کے لئے آگاہی بہت ضروری ہے، سب کو کام کرنا ہوگا۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے تقریر کے اختتام پر بچے کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے۔
