ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر کو خط لکھا ہے۔
ترجمان کے مطابق خط میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے لیے سازگار معاملات کی درخواست کی گئی ہے، پاکستان امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور محمکہ قانون و انصاف کے ساتھ رابطے میں ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ امریکہ میں پاکستانی مشن عافیہ صدیقی کے خاندان اور ان کے قانونی ٹیم کے ساتھ رابطے میں ہے، پاکستان اور امریکہ کے درمیان دیرینہ تعاون پر مبنی تعلقات ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دیرینہ تعاون پر مبنی تعلقات ہیں، پاکستان کے اندرونی معاملات پر تبصرہ سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ایسے خطوط پاک امریکہ تعلقات اور باہمی احترام کے ساتھ مماثل نہیں ہیں۔
