چھبیس ویں آئینی ترمیم کے بعد پنجاب اسمبلی کا پہلا اجلاس آج سہ پہر دو بجے طلب کیا گیا ہے۔
اجلاس میں آئینی ترمیم کے تناظر میں پنجاب میں بھی آئینی بنچ بنانے کے حوالے سے قرارداد پیش کی جائے گی۔
آئینی ترمیم کے حق میں بھی قرارداد پیش کی جائے گی۔
پنجاب اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران محکمہ ٹرانسپورٹ کے متعلق جوابات دئیے جائیں گے۔
اجلاس میں زیرو آوور کے دوران محکمہ ہائرایجوکیشن اور محکمہ ہائو سنگ ، شہری ترقی و پبلک ہیلتھ انجینرنگ پر گفتگو ہوگی۔
اجلاس میں پنجاب کے پوسٹ بجٹ پر عام بحث کی جائے گی۔
پنجاب اسمبلی رولز میں ترمیم کے بعد پنجاب کے بجٹ پیش کرنے کے بعد بھی اسمبلی میں عام بحث لازم قرار دی گئی۔
پنجاب کے بجٹ کی منظوری کے بعد بجٹ کہاں کہاں خرچ ہوا اور کتنا خرچ نہ ہو سکا اس پر بھی بحث ہوگی۔
پنجاب اسمبلی اجلاس کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے۔
