Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی ملزمان کی قیدی وینز پر حملہ؛ متعدد قیدی فرار

اسلام آباد میں سنگ جانی ٹول پلازہ پر پی ٹی آئی ملزمان کی قیدی وینز پر نامعلوم ملزمان نے حملہ کردیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق سنگ جانی ٹول پلازہ پر پی ٹی آئی ملزمان کی قیدی وینز پر نامعلوم ملزمان نے حملہ کیا اور متعدد قیدیوں کو چھڑوا کر لے گئے۔

نامعلوم ملزمان نے پولیس قیدی وینز پر فائرنگ کی، شیشے بھی توڑے، حملے کے بعد وینز میں سوار متعدد قیدی بھی فرار ہو گئے۔

وینز میں اٹک جیل سے پیشی کیلئے لائے جانے والے 150 سے زائد قیدی سوار تھے۔ وینز پر حملہ کرنے والے ملزمان کی تعداد 18 سے 20 تھی۔

پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور حملے میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر بہبودآبادی خیبرپختونخوا کا بیٹا بھی پولیس نے حراست میں لے لیاہے۔

دوسری جانب آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ سنگ جانی ٹول پلازہ کے قریب 3 قیدی وینز پر حملہ کیا گیا، پولیس نے قیدیوں کو فرار کرانے کی کوشش ناکام بنا دی، تمام قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد کچھ قیدی وینز سے فرار ہوئے تھے، 3 قیدی وینز میں 82 ملزمان موجود تھے، پیشی کے بعد اٹک جیل منتقل کیا جا رہا تھا۔

 آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد 18 سے 20 تھی، حملہ آوروں میں ایم پی اے کا بیٹا بھی شامل ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version