صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے نومنتخب چیف جسٹس سے ملاقات کی۔
صدر اور وزیراعظم نے نئے چیف جسٹس سے ایوان صدر کے پنک روم میں ملاقات کی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے چیف جسٹس یحیحی آفریدی کو حلف اٹھانے پر مبارکباد دی۔
صدر ملکت اور وزیراعظم نے چیف جسٹس یحیحی آفریدی کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار بھی کیا۔
مسلح افواج کے سربراہان نے چیف جسٹس یحیحی آفریدی کو سلامی دی گئی، سروسز چیفس کی جانب سے روایتی سلامی ایوان صدر کے پنک روم میں دی ۔گئی
واضح رہے کہ چیف جسٹس کو ایوان صدر کے پنک روم میں سروسز چیفس کی سلامی حلف برداری تقریب کی روایت ہے۔
