Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سندھ حکومت شہریوں کوسفری سہولیات فراہم کررہی ہے، شرجیل انعام میمن

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت شہریوں کوسفری سہولیات فراہم کررہی ہے۔

وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے بی آر ٹی ییلو لائن کے زیر تعمیر روٹ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے شہریوں کیلئے ییلو لائن بی آر ٹی بہت بڑا منصوبہ ہے جو عالمی بینک کے اشتراک سے شروع کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  کراچی میں 21 کلومیٹرطویل  جام صادق روڈ تعمیرکیا جائے گا، اس پُل کی تعمیر کا ٹائم ڈیڑھ سال ہے لیکن کوشش کر رہے ہیں کہ مقرر وقت سے پہلے بن جائے، جبکہ شہریوں کے لیے سندھ حکومت 100 ارب خرچ کررہی ہے۔

شرجیل انعام نے کہا کہ بی آرٹی یلولائن منصوبہ 21  کلومیٹرپرمحیط ہے، جبکہ ورلڈ بینک سے بات ہورہی ہے، ممکن ہے بسوں کوای وی میں تبدیل کردیں۔

انہوں نے کہا کہ ماحولیات کےتحفظ کے لیے ای وی بسیں چلارہے ہیں، یلولائن منصوبے پربہت جلد کام مکمل کرلیا جائے گا، یلولائن بی آرٹی منصوبہ 100 ارب سے زائد کا ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کےلیے اسرائیلی لابی کام کررہی ہے، فریال تالپورکوعید کی رات جیل بھیجا گیا، ہم نہیں چاہتے کہ کسی کی بہن بیٹی جیل میں رہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسرائیلی لابی میں گولڈاسمتھ لابی بہت زیادہ سرگرم ہے، یہ وہی بانی پی ٹی آئی ہیں جوکہتے تھے ہم کوئی غلام تو نہیں، بانی پی ٹی آئی اسرائیلی، گولڈاسمتھ لابیزکا استعمال کررہے ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات پرپابندی ختم ہوگئی ہے، تاثردیا جارہا ہے بانی پی ٹی آئی ہیروہیں، ان پرظلم ہورہا ہے، لگ رہا ہے بانی پی ٹی آئی کوریلیف دیا جارہا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لابنگ کی جارہی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کوریلیف دیا جائے، سابق بیگم بانی پی ٹی آئی ریلیف کی ماسٹرمائنڈ ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اسرائیل فلسطین، لبنان، ایران پرحملے کررہاہے، ڈاکٹراسراراحمد کی باتیں آج صحیح ثابت ہورہی ہیں، فضل الرحمان قابل احترام، معتبرسیاسی شخصیت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانافضل الرحمان مذاکرات پریقین رکھتے ہیں، وہ مذاکرات کے دروازے بند نہیں کرتے، مولانا فضل الرحمان سے بات چیت ہوسکتی ہے، جبکہ وہ جائز بات پرقائل ہوجاتے ہیں۔

شرجیل انعام میمن مزید یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کوبھارت اوراسرائیل سے فنڈنگ ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version