وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا کہ اگر کسی نے تبدیلی کا سبق سیکھنا ہے توہم سے سیکھے، ہم انہیں بتائیں گے تبدیلی کیسے کہتے ہیں۔
وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے نارووال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لندن میں نواز شریف اور سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف گل گپاڑہ کروایا جارہا ہے، اگر کوئی اپنے لوگوں کو بلا کر یہ سمجھتا ہے اس نے کوئی قلعہ فتح کرلیا ہے تو یہ اسکی بھول ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ ایسا کرنے پر نواز شریف اور فائزعیسیٰ کی شان میں کوئی کمی نہیں آئے گی، دیارغیر میں طوفان بدتمیزی سے ملک کا نام بدنام ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چار سالوں میں کہیں پر آپ کو اینٹ لگی نظر نہیں آئے گی، جومنصوبے 2018 میں ہم شروع کرکے گئے انہیں بھی بندکردیاگیا۔
