گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ سرمایہ کاروں کو ہر ممکن مدد، معاونت اور تعاون فراہم کریں گے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے چیک ریپبکن کے یوم آزادی پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ چیک ری پبلک کے عوام کو یوم آزادی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، یہ دن چیک قوم کی آزادی کی جدوجہد اور خودمختاری کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک، چیک ری پبلک دو طرفہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں، دونوں ممالک کے مابین تجارتی حجم میں باالترتیب اضافہ ہورہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے، چیک ریپبلکن کے سرمایہ کاروں کو صوبہ میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا ہوں۔
