صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ جہاں منشیات فروخت ہوگی وہاں کارروائی کی جائے گی۔
صوبائی وزیر شرجیل میمن نے سندھ اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے خلاف مل کر جہاد کرنا ہے، کوئی کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو اسے نہیں چھوڑا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں منشیات کے خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں، آئس، کرسٹل کے استعمال کے بعد لوگ زومبیز کی طرح ردعمل دیتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں منشیات کی لعنت پھیل چکی ہے، جہاں منشیات فروخت ہوگی وہاں کارروائی کی جائے گی۔
شرجیل میمن نے مزید کہا کہ قانون پاس کرلیا اینٹی نارکوٹکس کسی بھی شہرمیں کارروائی کرسکتی ہے، تحقیقات کریں تو پتہ چلتا ہے اسمگلر اسلام آباد یا کسی اور شہر میں ہے۔
