وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ زراعت کے شعبے پر خصوصی توجہ ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سویڈن کی سفیر الیگزینڈرابرگ وون لنڈے نے ملاقات کی جس میں تعلیم، صحت، آئی ٹی، زراعت اور ماحولیات کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
دوران ملاقات سویڈش سفیر نے اقلیتی امور اور خواتین کے حقوق کے لیے حکومت پنجاب کے اقدامات کو سراہا۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول ہے، انویسٹرز بے خوف سرمایہ کاری کریں، زراعت کے شعبے پر خصوصی توجہ ہے، کاشت کار کی معاونت کر رہے ہیں۔
سویڈش سفیر نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاروں کے لیے حالیہ اقدامات قابل تعریف ہیں، سویڈن کے سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی رکھتے ہیں۔
