لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسموگ کے خاتمے کے لیے بھارت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عندیہ دے دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے دیوالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسموگ کا مسئلہ سیاسی نہیں انسانی ہے، اسموگ کے خاتمے کے لیے بھارت کے ساتھ سفارتکاری کرنا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی اور پاکستانی پنجاب کو مل کر اسموگ کے مسئلے کا حل نکالنا ہوگا، جب تک دونوں ممالک مل کر اقدامات نہیں کرتے اسموگ سے لڑنا نا ممکن ہے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ دیوالی کی تقریب میں ہندو برادری کو خوش آمدید کہتی ہوں، یہ دلوں کو قریب لانے کا چراغ ہے، ہم سب کسی تفریق کے بغیر پاکستانی ہیں۔
