Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلز پارٹی نے کراچی کے لئے جو وعدے کئے وہ پورے ہورہے ہیں، میئر کراچی

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کراچی کے لئے جو وعدے کئے وہ پورے ہورہے ہیں۔

کراچی کو پانی فراہم کرنے والی بوسیدہ لائنوں کی تبدیلی کا آغاز ہوگیا۔

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو پانی فراہم کرنے والی لائن نمبر 5 کی متبادل لائن کی تعمیر شروع کردی گئی۔

سال بعد کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 48 لائنوں کی تبدیلی کا اہم منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج امپرومنٹ پروجیکٹ کے تحت ایک سال کے عرصے میں منصوبہ مکمل ہونا ہے۔

منصوبے پر سال کے آغاز سے کام شروع کردیا گیا تھا۔

اس حوالے سے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کینجھر سے دھابیجی اور پھر شہر کو پانی فراہم کیا جاتا ہے، لائن پھٹنے کی وجہ سے 36 گھنٹے لگتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دس کروڑ گیلن پانی ضائع ہوتا ہے، 2.3 ارب روپے کی لاگت سے نئی لائن ڈالی جارہی ہے، بار بار جو بریک ڈاؤن کے باعث جو مسائل ہوتے تھے وہ حل ہوجایئگا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آخری بار بھٹو شہید کے دور میں 1976 میں لائن ڈالی گئی تھی، 48 سال بعد دوبارہ لائن ڈال جارہی ہے، صدر زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو نے جو منشور میں وعدہ کیا تھا وہ پورا کررہے ہیں۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی کے لئے جو وعدے کئے وہ پورے ہورہے ہیں، دسمبر 2024 کے آخر تک یہ کام مکمل ہو کر پانی کی فراہمی شروع کردی جائے گی۔

متعلقہ خبریں