اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو ٹیلی فون کر کے پاؤں میں فریکچر پر ان کی خیریت دریافت کی۔
وزیراعظم نے صدر آصف زرداری کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔
واضح رہے کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کے پاؤں میں دبئی ایئر پورٹ پر جہاز سے اترتے ہوئے فریکچر ہوگیا۔
ترجمان ایوان صدر کے مطابق صدر آصف علی زرداری کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹرز نے چیک اپ کے بعد اسپتال میں صدر آصف زرداری کے پاؤں پر پلاستر کردیا۔
صدر آصف زرداری دبئی میں اپنے گھر منتقل ہو گئے ہیں، ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔
مزید پڑھیں: صدر آصف علی زرداری کے پاؤں میں فریکچر ہو گیا
