شہر قائد میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ہے۔
شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہوگئیں ہیں۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں 10کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہے، آج مطلع مکمل صاف رہے گا تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، جبکہ ماہ نومبر کے وسط سے خنکی میں اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔
