وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہر سرکاری افسر اپنی جگہ محنت کررہا ہے مگر سسٹم پرانا ہوچکا ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے 36 ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ پاکستان کے مستقبل کے معمار ہیں، سول سروس میں جدت اپنا کر ملکی ترقی کو اولین ترجیح بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ جس رفتار سے درآمدات ہوتی ہیں اتنی برآمدات نہیں ہوتیں، 5 ایز فریم ورک کے تحت ایکسپورٹ پر مبنی اکانومی تشکیل دے رہے ہیں، ہر سرکاری افسر اپنی جگہ محنت کررہا ہے مگر سسٹم پرانا ہوچکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ موٹر ویز کسی بھی ملک کے انفرا اسٹرکچر کی بنیادی ضرورت ہیں، مخالفین کہتے ہیں ن لیگ کی حکومت صرف سڑکیں بناتی ہے، حیدرآباد سکھر موٹر وے ہماری ترجیح ہے۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ کراچی سے حیدرآباد ایم ایل ون رواں سال شروع ہوگی، حکومت منصوبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو ترجیح دے رہی ہے۔
