Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہر قائد میں علی الصباح دھند کا راج، موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

شہر میں علی الصباح دھند کا راج، آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 23.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد ہے۔

کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع  ہوگئیں ہیں۔

شہر قائد میں اس وقت 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہے ، آج مطلع مکمل صاف رہے گا تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ہے،  جبکہ ماہ نومبر کے وسط سے خنکی میں اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version