Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ماحولیاتی تبدیلی سب سے بڑا چیلنج ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر  منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی سب سے بڑا چیلنج ہے۔

 وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی سے 40 ملین سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پانی کی دستیابی خطرناک حد تک کم ہوئی ہے، ماحولیاتی تبدیلی سب سے بڑا چیلنج ہے، پانی ماحولیاتی نظام کے سب سے اہم اجزاء میں سے ایک ہے۔

یاد رہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہورآلودگی میں آج بھی دنیا بھر کے شہروں میں دوسرے نمبر جبکہ بھارتی شہر دہلی پہلے نمبر پر ہے۔

سموگ کی اوسط شرح 414 ریکارڈ کی گئی ہے، ڈی ایچ اے فیز 8 کا اے کیو آئی 714، سید مراتب علی روڈ کا ایئر کوالٹی انڈیکس 613 پر پہنچ گیا ہے، شہر میں سموگ کی اوسط شرح گزشتہ روز کی نسبت کم ہے مگر صورتحال تاحال تشویشناک قراردی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version