Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک بحریہ کا بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ؛ آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاک بحریہ نے بحری جنگی جہاز سے مقامی طور پر تیار کیے گئے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق 350 کلومیٹر رینج والا میزائل سسٹم زمینی اور سمندری اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یہ نظام جدید ترین نیویگیشن سسٹم کے ساتھ اپنی سمت اور رفتار کو تبدیل کرنے کی خصوصیات سے لیس ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف، پاک بحریہ کے سینئر افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے تجربے کا مظاہرہ دیکھا۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ صدر پاکستان، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی کامیاب میزائل تجربے میں حصہ لینے والے یونٹس اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version