لاہور: اپنے گھر کے خواب کو تعبیر مل گئی، اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت 850 سے زائد درخواست دہندگان کو پہلی قسط کی ادائیگی مکمل ہوگئی ہے۔
پنجاب بھر میں مختلف شہریوں کو اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت گھر بنانے کے لئے 60کروڑ روپے مل گئے، بیشتر گھر تکمیل کے قریب پہنچ گئے، 21اگست سے 31 اگست تک درخواست دینے والوں کی تصدیق کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ارکان اسمبلی کو ڈپٹی کمشنر کے ساتھ خود جانے کی ہدایت دی ہے، تاہم ارکان اسمبلی اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے درخواست دہندگان کو وزیر اعلیٰ کی طرف سے مبارکباد کا لیٹر بھی دیں گے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کے تحت قرض کی رقم منظور ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پروگرام کی پہلی قسط اکاؤنٹ میں منتقل اپنے گھر کی تعمیر کا آغاز کر سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دعا اورخواہش ہے کہ ہر بےگھر پاکستانی کو گھر کی نعمت میسر ہوں، ترقی اور خوشحالی کے سفر میں محمد نوازشریف، محمد شہباز شریف اور ہم سب آپ کے ہمقدم ہیں۔
