وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں اور ہاؤس رینٹ الاؤنس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
سپریم کورٹ کے ججز کے ہاؤس رینٹ اور الاونس میں اضافہ کردیا گیا۔
ہاوس رینٹ 68 ہزار سے بڑھا کر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کردیا گیا ہے۔
جوڈیشل الاونس 3 لاکھ 42 ہزار سے بڑھا کر 10 لاکھ 90 ہزار کردیا گیا۔
قائم مقام صدر کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
