Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جعفر ایکسپریس اور بولان میل کو 5 روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ: جعفر ایکسپریس اور بولان میل کو 5 روز کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق فیصلہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آج جعفر ایکسپریس مقررہ وقت پر پشاور جائے گی، 11 نومبر سے دونوں ٹرینیں 5 روز کیلئے بند رہیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر خودکش دھماکے میں 26 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں؛ کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن کے قریب دھماکا، 24 افرادجاں بحق، 50 زخمی

جعفر ایکسپریس نے 9 بجے پشاور کے لیے روانہ ہونا تھا، ٹرین ابھی تک پلیٹ فارم پر نہیں لگی تھی کہ دھماکا ہو گیا، دھماکا ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ گھر کے قریب ہوا۔

علاوہ ازیں کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے جبکہ کوئٹہ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی بھی نافذ کر دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version