Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شرجیل انعام میمن نے کل سے منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کے احکامات جاری کر دیئے

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کل سے منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

 سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کا اہم اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ کل سے سندھ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف مرحلہ وار آپریشن شروع کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف دائرہ وسیع کرتے ہوئے دیگر اضلاع میں بھی جلد آپریشن شروع کر دیا جائے گا، ہمارا ٹارگیٹ کرسٹل، آئس، ہیروئن، کوکین اور چرس ہے، اس کا خاتمہ ہر صورت میں یقینی بنانا ہوگا۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پولیس اور رینجرز بھی ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کے ہمہ وقت تیار ہے، انسداد منشیات کے نئے قانون کے بعد ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ اپنی آئندہ نسلوں کو بچانے اور منشیات سے پاک معاشرے کے لیے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، منشیات کی روک تھام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو دیکھ کر اطمینان کا احساس اور خوشی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسداد منشیات کی ونگ کو مضبوط اور مثالی بنانا  اب ہماری ذمہ داری ہے، منشیات کے خلاف اچھی کارکردگی دکھانے والوں کو انعامات اور اعزازات سے نوازا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version