Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

استور سے راولپنڈی جانے والی باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ؛ 12 افراد جاں بحق

گلگت: استور سے راولپنڈی جانے والی باراتیوں کی گاڑی تھلیچی پل کے قریب دریا برد ہوگئی۔

گلگت میں افسوس ناک واقعہ رپورٹ ہوا ہے، استور سے راولپنڈی جانے والی باراتیوں کی گاڑی تھلیچی پل کے قریب دریا برد ہوگئی ہے جب کہ بدقسمت بس میں 25 افراد سوار تھے۔

حادثے کے بعد 12 مسافروں کی میتیں نکالی جاچکی ہیں اور دلہن کو زخمی حالت میں ریسکیو کرکے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ مزید لاپتہ مسافروں کی تلاش جاری ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی شکار گاڑی موڑ کاٹتے ہوٸے گہری کھاٸی میں گرگئی تھی، گاڑی استور پریشنگ سے چکوال بارات لے کر جا رہی تھی۔

صوبائی ترجمان فیض اللہ فراق کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے افسوس ناک حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے نوٹس لے لیا ہے۔

ترجمان کہتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ کے احکامات پر ریسکیو آپریشن میں مزید تیزی لائی گئی ہے جب کہ ڈویژنل و ڈسٹرکٹ انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ اداروں کو جائے حادثہ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

صوبائی ترجمان نے بتایا کہ بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے، عوامی سطح پر بھی سیکڑوں افراد نے رضاکارانہ طور پر ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version