شہر قائد میں راتوں میں خنکی، دن گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج رات کم سے کم درجہ حرارت 20.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔
شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ تک ہونے کا امکان ہے، جبکہ شہر میں 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغربی ہوا چل رہی ہے۔
کراچی میں آج علی الصباح ہلکی دھند چھائی رہی، جبکہ آج مطلع صاف رہے گا البتہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
