Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلام آباد، گرفتار کالعدم تنظیم کے کارندوں کے خلاف مقدمہ درج

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خفیہ ادارے اور سی ٹی ڈی کے آپریشن میں گرفتار کالعدم تنظیم کے کارندوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں دہشتگردی سمیت 8 سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

مقدمے میں کالعدم جماعت کے تین گرفتار کارندے رضوان ،عاطف ،اور انس  کو ملزمان نامزد کیا گیا ہے۔ملزمان نے دھماکہ خیز مواد کے ہمراہ تخریب کاری کی ۔ پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان کا تعلق مہمند ایجنسی تخت بائی مردان اور دیر سے ہے۔

ملزمان سے ایک کلو سے زائد بارودی مواد، ہینڈ گرنیڈ اور  جدید اسلحہ برآمد کیا گیا   ہے۔

واضح رہے کہ خفیہ ادارے اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی میں ملزمان کو گزشتہ روز گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version