Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مقبوضہ کشمیر فرقہ وارانہ بھائی چارے کی شاندار تاریخ کا حامل ہے، میر واعظ

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر فرقہ وارانہ بھائی چارے کی شاندار تاریخ کا حامل ہے، اور یہاں مسلمانوں اور اقلیتی برادری کے مابین اعتماد و احترام کی فضا قائم رہی ہے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ کشمیر کی سکھ برادری انتہائی مشکل حالات میں یہاں کی مسلم برادری کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی رہی ہے۔

میر واعظ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سکھوں نے چھٹی سنگھ پورہ کے المناک واقعے کے وقت بھی مسلمانوں کے ساتھ  بھائی چارے کو نبھایا، جبکہ  میرواعظ نے سکھ برادر ی کو ان کے مذہبی تہوار گرو پورب کی مبارک باد دی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version