وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ میں چاہتی ہوں کہ اسپیشل افراد بھی نارمل لوگوں کی طرح زندگی گزاریں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اسپیشل افراد کی آسانی اور کار آمد شہری بنانے کیلئے معاون آلات کی فراہمی کا پراجیکٹ شروع کردیا۔
اسپیشل افراد کو معاون آلات کی فراہمی کیلئے درخواستوں کی وصولی کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔
اسپیشل افراد گھر بیٹھے محکمہ سوشل ویلفیئر کے پورٹل (awc.punjab.gov.pk) پر آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق اسپیشل افراد وہیل چیئر اور ہیرنگ ایڈ کیلئے اپلائی کرسکیں گے۔
چند ہفتے قبل وزیراعلیٰ پنجاب نے تقریب میں افراد باہم معذوری کی زندگی آسان بنانے کے آلات کے پراجیکٹ کا اعلان کیا تھا۔
اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ قوت سماعت سے محروم افراد کو ہیرنگ ایڈ فراہم کر کے آسانی اور سہولت پیدا کی جائے گی، وہیل چیئر ملنے سے خصوصی افراد نقل و حرکت کیلئے دوسرے کی مدد کے محتاج نہیں رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسپیشل افراد کی بحالی حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہیں، چاہتی ہوں اسپیشل افراد بھی نارمل لوگوں کی طرح آسان زندگی گزاریں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسپیشل افراد کو خوش و خرم دیکھنا زندگی کا خوشگوار تجربہ ہے۔
