Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعلیٰ سندھ کو کراچی سیف سٹی پروجیکٹ کے فیز ون سے متعلق رپورٹ پیش

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو کراچی سیف سٹی پروجیکٹ کے فیز ون سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو کراچی سیف سٹی پروجیکٹ کے فیز ون سے متعلق رپورٹ ڈی جی سندھ سیف سٹی اتھارٹی آصف اعجاز شیخ نے پیش کی ہے۔

 اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت فیزز میں صوبے کے تمام شہروں کو مکمل طور پر محفوظ بنایا جائے گا، ہمارا مقصد عوام کو تحفظ دینے کے ساتھ جرائم پیشہ افراد کو قانونی گرفت میں لانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کیلئے امن امان کی صورتحال کو بحال رکھنا انتہائی لازمی ہے، کراچی سیف سٹی پروجیکٹ فیز ون کی پیشرفت بہت بہتر ہے۔

  وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہ کیا گیا کہ 20 کھمبے اپنی بھرپور صلاحیت کے ساتھ متحرک ہیں، 100 کیمرے کام کر رہے ہیں اور سی پی او کنٹرول روم اور سندھ سیف سٹی اتھارٹی ہیڈکوارٹر سے مانیٹر کیے جا رہے ہیں۔

 5 ایمرجنسی ریسپانس وہیکلز (ای آر ویز)  لیس اور تعیناتی کے لیے تیار ہیں، کمانڈ سینٹر کے آلات کی تنصیب کا کام جاری ہے، سندھ سیف سٹی اتھارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک مانیٹرنگ روم قائم کیا گیا ہے۔

 وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آئیڈیاز 2024 کے ایونٹ کی سیکیورٹی ہمارے لیے بہت اہم ہے، شاہراہ فیصل، ایکسپو سینٹر، ایئرپورٹ اور سوک سینٹر کے ارد گرد سیکیورٹی کی بہتر نگرانی کے لیے سسٹم مکمل فعال ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version