وزیرمملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے استعمال سے پالیسی سازی میں انقلاب آئے گا۔
وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے ڈیجیٹل ڈائیلاگ پاکستان پلیٹ فارم لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہر شہری کی آواز کو یقینی بنائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ حکومت، عوام میں مؤثر تعاون کا نیا پلیٹ فارم ہے، شفافیت اور ٹیکنالوجی کی جانب انقلابی قدم ہے۔
شزہ فاطمہ نے کہا کہ یہ ویمن انٹر پرینیورشپ، نیو انرجی وہیکلز پالیسی پائلٹس کی کامیابی ہے، مصنوعی ذہانت کے استعمال سے پالیسی سازی میں انقلاب آئے گا۔
