وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اپنے بچوں کے حقوق، بہبود اور ترقی کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نےعالمی یوم اطفال پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بچے ہمارے مستقبل کے معمار اور قوم کاسب سے قیمتی اثاثہ ہیں, بلاتفریق ہر بچے کے حقوق کے تحفظ اور تکمیل کو یقینی بنائیں۔
شہبازشریف نے کہا کہ ہمارا فرض ہےکہ ہر بچےکو معیاری تعلیم، صحت کی سہولیات دیں، اس کے علاوہ ہربچےکو محفوظ اور پرورش کرنے والا ماحول فراہم کریں، حکومت نے بچوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے متعدد اقدامات کئے ہیں۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ دانش اسکولز کم وسیلہ بچوں کومعیاری تعلیم فراہم کررہے ہیں، اور ان اسکولز نے بے شمار بچوں کی زندگیاں بدل دی ہیں، اور بےشمار بچوں کو روشن مستقبل کی راہ دکھائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے تعلیمی ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے، تعلیمی ایمرجنسی کے تحت خواندگی کی شرح میں اضافہ کیاجارہاہے، اسکولزکی تعمیر نو، معیاری تعلیم کی فراہمی کویقینی بنایاجارہا ہے۔
وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ خصوصی مہمات سے اسکولوں میں بچوں کے داخلےکی کوششیں کی جارہی ہیں، حکومت نے سرکاری اسکولوں میں غذائیت کا پروگرام متعارف کرایاہے۔
شہبازشریف نے کہا کہ غذائیت پروگرام سے غذائی قلت کودور کرنے اور تعلیمی نتائج کوبہتر بنانے میں مدد ملےگی، غذائیت پروگرام بچوں کوجسمانی اور ذہنی نشوونما میں معاون ہے.
وزیراعظم نے مزید یہ بھی کہا کہ یہ اقدامات نوجوان نسل کی نشوونما اور خوشحالی کی کوششیں ہیں، آئیں عہدکریں کہ اپنے بچوں کوقومی ترجیحات میں اولیت دیں گے۔
