امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ 14نومبر کو ضمنی بلدیاتی انتخابات میں تاریخی دھاندلی کی گئیں۔
امیر جماعت اسلامی منعم ظفر خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کا راگ الاپنے والوں نے دھاندلی کے ذریعے جماعت اسلامی کو ہرایا، جبکہ ضمنی بلدیاتی انتخابات پر شب خون مارا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پٹیشن دائر کردی ہے، ہم ان کا تعاقب کریں گے جماعت اسلامی بھاگنے نہیں دے گی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارا واضح مطالبہ ہے کہ فارم گیارہ کے فارم گیارہ کی بنیاد پر نتائج جاری کیے جائیں، جبکہ ہم نے کورنگی یوسی سات وارڈ نمبر ایک کی نشست بھی جیتی ہے، لیاقت آباد میں بھی ضمنی بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی گئی ہے۔
منعم ظفر خان نے کہا کہ ہم ان جعلی حکومتوں کے خلاف عدالتوں سے بھی رجوع کریں گے، جو ان لوگوں کو ہمارے سروں پر مسلط کرتے ہیں، انہیں بھی اب سوچنا ہوگا کہ کن لوگوں کو عوام پر مسلط کردیا ہے، جعلی لوگوں کے خلاف ہر ادارے ہر جگہ رجوع کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہر دروازہ کھٹکھٹائے گی، ڈاکا ڈالنے والے لوگوں کے چہروں کو بےنقاب کرنے کے علاؤہ ہم نے نوجوانوں کا ہاتھ بھی تھاما ہے، سندھ میں ہونے والا ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ مذاق بن کر رہ گیا ہے۔
منعم ظفر خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چار ہفتے ہوگئے ہیں ان بچوں کے ٹیسٹ کا دوبارہ اعلان نہ ہوسکا، 12 ہزار 8 سو 46 طلبہ جن کا تعلق کراچی سے ہے بہت پریشان ہیں، جعلی لوگ اب قوم کے معماروں کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بجائے اس کے جو پیپر لیک کرتے ان کے خلاف کارروائی کی جائے، ایف آئی اے بچوں کو پریشان کررہے ہیں کہ آپ نے اتنے نمبرز کیسے لیے؟ طلبہ کے ساتھ مذاق کیا جارہا ہے، ان کے والدین کے ساتھ مذاق ہورہا ہے۔
منعم ظفر خان نے مزید یہ بھی کہا کہ ایم ڈی کیٹ کے نام پر جن لوگوں نے لاکھوں روپے وصول کیے، ان کے خلاف کارروائی کی جائے نہ کے بچوں کے خلاف جنہوں نے اچھے نمبرز لیے، ہمارا بہت واضح مطالبہ ہے کہ پیپر لیک کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
