عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 1 ارب کلائمیٹ فنانسنگ پہلے اقتصادی جائزہ کے بعد ملے گی۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق معاشی ٹیم کو اہداف مکمل ہونے پر مارچ میں اقتصادی جائزہ کے بعد کلائمیٹ فنانسنگ کا عندیہ ملا ہے، جبکہ کلائمیٹ فنانسنگ ملنے کی صورت میں موجودہ قرض پروگرام تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہو گا۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 1 ارب ڈالر کی کلائمیٹ فنانسنگ ای ایف ایف قرض پروگرام کے اقتصادی جائزہ کے بعد ملے گی، معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان قرض پر پہلا اقتصادی جائزہ مارچ میں ہو گا۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف مشن کیساتھ حالیہ بات چیت کے دوران کلائمیٹ فنانسنگ پر زیادہ پیشرفت نہ ہوئی، جبکہ آئی ایم ایف نے کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے اہداف پر عملدرآمد کی شرط عائد کی ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق جی ڈی پی کا 1 فیصد سالانہ کلائمیٹ چینج پر خرچ کیے جانے کی تجویز سے آئی ایم ایف متفق ہے، جبکہ جی ڈی پی کا تقریبا 1 فیصد موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے خرچ کیا جائے گا، اس کے علاوہ نیشنل اڈاپٹیشن پلان کے تحت قبل ازوقت وارننگ سسٹم اقدامات بھی شرائط میں شامل۔
