Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈیجیٹل دنیا میں بچوں کا تحفظ انتہائی اہم ہے، شزہ فاطمہ

وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل دنیا میں بچوں کا تحفظ انتہائی اہم ہے۔

وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل دنیا میں بچوں کا تحفظ انتہائی اہم ہے، بچوں کی آن لائن سیکیورٹی بہت بڑا چیلنج ہے۔

انہوں نے کہا کہ سائبر سیکیورٹی چیلنج میں روزانہ اضافہ ہو رہا ہے، آسٹریلیا نے بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق قانون سازی کی، امریکہ نے بھی بچوں کے ان لائن تحفظ کا قانون منظور کیا۔

شزہ فاطمہ نے کہا کہ مختلف طریقوں سے بچوں کو آن لائن نقصان پہنچایا جا سکتا ہے، سوشل میڈیا کے کچھ ایسے واقعات بھی ہوئے کہ بچوں نے خودکشیاں کی، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایسے مواد کو فلٹر کرنے کے حوالے سے کوششیں کر رہے ہیں۔

وزیر مملکت برائے آئی ٹی نے کہا کہ آج چالیس لاکھ سے زائد نوجوان آن لائن سرگرمیوں سے جڑے ہیں، بچوں کا جدید ٹیکنالوجی سے تحفظ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، پوری کوشش ہے بچوں سمیت ملک میں صارفین کو محفوظ انٹرنیٹ مہیا کیا جائے، ٹک ٹاک پی ٹی اے ہدایات پر سب سے زیادہ عملدرآمد کرنے والا پلیٹ فارم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں سوشل میڈیا مواد کی تیاری کے حوالے سے آگاہی دینا ہو گی، نوجوانوں کی ڈیجیٹل پروٹیکشن کے حوالے سے کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version