Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پارا چنار واقعہ صوبائی حکومت کی نااہلی ہے، وفاقی حکومت اس پر نوٹس لے، خورشید شاہ

پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پارا چنار واقعہ صوباٸی حکومت کی نااہلی ہے، وفاقی حکومت اس پر نوٹس لے۔

پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے کوٹ ڈیجی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کو ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں، وہ غیر سیاسی خاتون ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی عمران خان کے کہنے پر ہی ایسے بیان دے رہی ہے، رہاٸی احتجاج سے نہیں ملتی، بانی پی ٹی آٸی کی رہاٸی عدالتوں کا معاملہ ہے، احتجاج کرنا انکا حق ہے، اگر احتجاج کریں گے تو یہ جلاو گھیراو بھی کریں گے۔

 خورشید شاہ نے کہا کہ پارا چنار واقعہ حکومت کی ذمہ داری ہے، کے پی حکومت خود ایسے مساٸل پیدا کر رہی ہے، پارا چنار واقعہ صوبائی حکومت کی نااہلی ہے، وفاقی حکومت اس پر نوٹس لے۔

  پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما نے کہا کہ دریاۓ سندھ پر کنال بنانے پر پیپلز پارٹی نے اسکی مخالفت کی ہے، ملک کے تمام صوبوں کی عوام کے پیپلز پارٹی پر حقوق ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version