Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بڑا چور اڈیالہ میں بیٹھ کر سب کو جمہوریت کے بھاشن دے رہا ہے، مریم اورنگزیب

پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بڑا چور اڈیالہ میں بیٹھ کر سب کو جمہوریت کے بھاشن دے رہا ہے۔

پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ پنکی پیرنی نے جو بھی کہا عمران کے کہنے پہ کیا اب باقی سب وضاحتیں جھوٹ اور فراڈ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب کے سب بے شرم لوگ ہیں اور سب ملے ہوئے ہیں، پنکی پیرنی نے یہ بیان عمران کے کہنے پہ سعودی سرمایہ کاری کے خلاف دیا کوئی غلطی نہیں سوچی سمجھی سازش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو بیوقوف بنے اُن کے لئے عرض ہے کہ سائیفر سے بات ننگے پاؤں تک آ گئی ہے، عمران خان نے پنکی پیرنی سے بیان سعودی سرمایہ کاری کو سبوٹاج کرنے کے لئے دیا۔

 مریم اورنگزیب نے کہا کہ چورنی نے مورنی بننے کی ناکام کوشش کی لیکن یہ صرف ‘مکارنی’ ہے، عمران خان نے پنکی پیرنی سے بیان دلوایا اور اب خود اُن کے بیان پہ پاپندی لگوائی۔

 پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے بارے میں  بیان عمران خان کی ذہنی غلاضت ہے اور جان بوجھ کے دیا گیا ہے، پنکی پیرنی اور عمران میں کوئی فرق نہیں، سب کچھ عمران خان نے سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا۔

 انہوں نے کہا کہ پنکی پیرنی نے عمران کی پڑھائی پٹی عوام کو سنائی، ان کے جھوٹ کی گندگی سے سعودی عرب محفوظ ہے، نہ امریکہ نہ چین نہ پاکستان۔

ان کا کہنا تھا کہ ننگے پاؤں مدینہ جانے والوں نے خانہ کعبہ کے عکس والی گھڑی جعلسازی سے بیچ کر کروڑوں روپے کمائے، تعلیم، تربیت، عقل و اخلاق سے عاری عالمی بھکاری سعودی عرب سے تحفے سمیٹتے رہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ سارے ٹبر کو لے کر شاہی مہمان خانے میں بیٹھی تھی تو سازش یاد نہ آئی، انتشار کی کال” میں بشریٰ اور عمران خان کے بچے کہاں ہیں؟ بڑا چور اڈیالہ میں بیٹھ کر سب کو جمہوریت کے بھاشن دے رہا ہے۔

پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ عمران نے سعودی گھڑیوں کے سودے کیے اور اب اب ہمیشہ کی طرح ملکی مفاد کو بیچنے کی مہم شروع کی ہے، اپنے بچے ٹھنڈی ہواؤں میں اور ملک کے بچے تباہی کے دو راہوں پر۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version