پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر پارا چنارجانے والے وفد کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم ایڈوکیٹ کی سربراہی میں پارا چنار جانے والے وفد کے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
فائرنگ کے واقعے میں ہیلی کاپٹر اور کے پی حکومت کا وفد محفوظ رہا ہے جب کہ وفد کرم میں امن و امان کا جائزہ لینے اور جرگے کو دوبارہ فعال کرنے گیا تھا۔
حکومتی وفد میں وزیر قانون آفتاب عالم ایڈوکیٹ کے علاوہ چیف سیکرٹری اسلم چوہدری، کمشنرکوہاٹ ڈویژن، ڈی آئی جی کوہاٹ اور دیگر شریک تھے۔
