Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی والے کارکنوں کی اموات کا جھوٹا پروپیگنڈا کررہے ہیں، دانیال چوہدری

اسلام آباد: پارلیمانی سیکریٹری اطلاعات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے کارکنوں کی اموات کا جھوٹا پروپیگنڈا کررہے ہیں۔

بیرسٹر دانیال چوہدری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جتھے نے اسلام آباد پر حملہ کرنے کی کوشش کی، پی ٹی آئی جتھوں کا مقصد معیشت کو ڈی ریل کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کارکنوں کی اموات کا جھوٹا پروپیگنڈا کررہے ہیں، پی ٹی آئی والے لاشوں کی سیاست کرنے آئے تھے، شرپسند علی امین، بشریٰ بی بی کی ایما پر فائرنگ کرتے رہے۔

پارلیمانی سیکریٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے پاکستان کے کل کے لیے اپنا آج قربان کیا، پی ٹی آئی سوشل میڈیا بریگیڈ جھوٹ، لغو خبریں پھیلانے میں مصروف ہے، حکومت کسی بھی صورت اپنے شہریوں کو نشانہ نہیں بناتی۔

دانیال چوہدری نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والےاداروں نے سمجھداری سے علاقے کو کلیئر کیا، مختلف مقامات سے 900 پی ٹی آئی شرپسندوں کو گرفتار کیا گیا، پی ٹی آئی احتجاج میں 37 افغان شرپسندوں کو لایا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version