Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آرمی چیف سرحدوں کے ساتھ معیشت کی حفاظت بھی کررہے ہیں، گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ معیشت کی حفاظت بھی کررہے ہیں۔

کامران ٹیسوری نے اسٹاک ایکسچینج میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے سیاسی جماعتیں برابر ہیں، بانی پی ٹی آئی جیل سے تو بہت بیانات دیتے ہیں، میرے کہنے پر آج اسٹاک ایکسچینج کے ایم ڈی کو مبارکباد دے دیں، ان کی مبارکباد سے اسٹاک مارکیٹ اور تیز ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں معیشت کی بہتری کیلئے ایک ساتھ آنا ہوگا، پاکستان میں معیشت بہتر ہوگی تو سیاست بھی اچھی ہوگی۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ٹیم کا شکر گزار ہوں، اسٹاک مارکیٹ سے اچھی خبر سن کر خوشی ہوئی، سرمایہ کاروں سے درخواست ہے اپنا پیسہ باہر سے پاکستان میں لائیں۔

کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور عسکری قیادت کی انتھک محنت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، معاشی بحران میں اچھی خبر سننے کو ملی، 17 مہنیوں سے اسٹاک مارکیٹ کامیابی کی منزل طے کررہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version