Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خیبرپختونخوا میں گورنر راج کا معاملہ؛ پیپلزپارٹی کا مشاورتی اجلاس طلب

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے معاملے پر مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آج وطن واپس پہنچیں گے جب کہ ان کی وطن واپسی پر پارٹی کا مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس بھی جلد بلائے جانے کا امکان ہے، اجلاسوں میں سیاسی صورتحال اور گورنر راج پر غور ہوگا۔

پی پی ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے گورنر راج معاملے پر تاحال پیپلزپارٹی سے رابطہ نہیں کیا تاہم پیپلزپارٹی گورنر راج کے معاملے پر تفصیلی مشاورت کرے گی جب کہ کے پی میں گورنر راج بارے حتمی فیصلہ سی ای سی کرے گی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پیپلزپارٹی گورنر راج کے معاملے پر دو حصوں میں تقسیم ہے، پیپلزپارٹی کا ایک دھڑا گورنر راج کا مخالف اور دوسرا حامی ہے۔

پی پی ذرائع کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج سے پی ٹی آئی کو سیاسی فائدہ ہوگا اور پی ٹی آئی گورنر راج کے نفاذ کو سیاسی طور پر کیش کرائے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ حامی دھڑے کا موقف ہے کہ گورنر راج سے پی پی کو آگے بڑھنے کا موقع ملے گا، گورنر راج کی صورت میں پی پی کارکنوں کو ایڈجسٹ کیا جاسکے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version